محمد علی خان ملکانی کی زیر صدارت چوہڑ جمالی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)محمد علی خان ملکانی کی زیر صدارت چوہڑ جمالی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد۔European Union کے تعاون سے جاری اسکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے زیر التواء اسکیمیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔بروہی محلہ اور پوٹھا محلہ میں ڈرینیج، واٹر سپلائی اور پیور بلاک اسکیمیں جلد مکمل کرنے پر زور۔

محمد علی خان ملکانی کہتے ہیں ترقیاتی کاموں میں سستی یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔  شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

PPHI Sindh حکام پر ادویات کی کمی اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔غیر حاضر ڈاکٹرزکیخلاف سخت کارروائی کی وارننگ دے دی گئی۔

اجلاس کے بعد صوبائی وزیر نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔

مزید خبریں

Back to top button