بھارتی اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج 47 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کا دورہ پڑنے سے 47 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ریاست کرناٹکا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار دلیپ راج کو آج صبح اچانک سینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال روانہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اداکارکو ان کی رہائش گاہ پر ہی دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ راج کی موت کی خبر پر ناصرف انڈسٹری بلکہ ان کے مداح بھی غمزدہ ہیں۔

اداکار کی مشہور فلموں میں میلانا، یو ٹرن، آرکسٹرا میسور جیسی فلمیں شامل ہیں جبکہ انہوں نے مختلف ڈراموں میں بھی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔

مزید خبریں

Back to top button