لبنان: اسرائیلی حملے میں 2 بنگلادیشی جاں بحق؛ 8 لاکھ ٹکا قرض لیکر لبنان پہنچے تھے

بیروت (ویب ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں معصوم شہری، خواتین اور بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی لبنان میں ہونے والی تازہ بمباری کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں بنگلادیش کے دو شہری بھی شامل ہیں جن کی شناخت 48 سالہ شفیق الاسلام اور 22 سالہ محمد ناہید الاسلام کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں لبنان میں محنت مزدوری کر رہے تھے اور مبینہ طور پر بیکری اور مویشیوں کے کام سے وابستہ تھے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں افراد ایک گاڑی میں علاقے سے نکل رہے تھے جب وہ اسرائیلی بمباری کی زد میں آ گئے۔

اہل خانہ کے مطابق دونوں افراد بہتر مستقبل کی امید میں بھاری قرض لے کر لبنان گئے تھے۔ واقعے پر مختلف حلقوں کی جانب سے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button