ڈھاکہ ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف دے دیا

ڈھاکا (ویب ڈیسک) ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلادیش نے دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کو ڈھاکہ ٹیسٹ جیتنے کیلئے کم از کم 75 اوورز میں 268 رنز بنانے ہوں گے۔
قبل ازیں بنگلادیش نے ٹیسٹ کے پانچویں روز دوسری اننگز 152 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔
پانچویں دن کے آغاز پر بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 164 رنز پر گری، مشفق الرحیم 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے، جبکہ بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 190 رنز پر گری، لٹن ڈاس کو 11رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔
میزبان ٹیم کی چھٹی وکٹ 216 رنز پر گری، نجم الحسین شانتو 87 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے، بنگلادیش کی 7 ویں وکٹ 225، آٹھویں وکٹ 232 اور نویں 240 رنز پر گری، جس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی۔
بنگلادیش کی طرف سے کپتان نجم الحسین شانتو نے 87 اور مومن الحق 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3 شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے 1 وکٹ حاصل کی۔



