سعودی عرب اور روس  میں ویزا فری معاہدہ نافذ العمل ہوگیا

دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزا90دن تک ایکدوسرے کے ملک کا سفر کرسکتے ہیں

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب اور روس  میں ویزا فری معاہدہ نافذ العمل ہوگیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزا 90 دن تک ایک دوسرے کے ملک کا سفر کرسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویزا استثنیٰ سے سرکاری، سفارتی اور عام پاسپورٹ کے حامل افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزے کے سیاحت اور کاروبار کے لیے جاسکتے ہیں اور وزٹ ویزے پر بھی دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ویزا استثنیٰ معاہدہ یکم دسمبر2025میں سعودی دارالحکومت ریاض میں طے پایا تھا۔ معاہدے پرروسی نائب وزیراعظم الیگزینڈرنوواک اورسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دستخط کیے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button