عالمی ٹرانزٹ ٹریفک بڑھانے کیلئے گوادر پورٹ پر ٹیرف میں نمایاں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے گوادر بندرگاہ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے عالمی ٹرانزٹ ٹریفک میں اضافے کے لیے ٹیرف میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلان کے مطابق کنٹینر بردار جہازوں کی برتھنگ فیس میں 25 فیصد کمی کی گئی ہے، جبکہ انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز پر پورٹ چارجز میں 40 فیصد اور ٹرانزٹ کنٹینر کارگو پر 31 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔

مزید برآں جنرل کارگو کے لیے ایک ماہ کی مفت اسٹوریج سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیر بحری امور کے مطابق ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ کارگو لانے والے جہازوں کو خصوصی ریلیف دیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر قومی بندرگاہوں کے مقابلے میں زیادہ مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت Gwadar Port کو خطے کے اہم لاجسٹکس مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے عملی پیش رفت شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button