برطانیہ میں 5 سالہ بچہ سنوکر کا حیران کن اسٹار بن گیا، بڑے کھلاڑیوں کو شکست دینے لگا

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سنوکر کی دنیا سے ایک حیران کن کہانی سامنے آئی ہے جہاں صرف 5 سالہ بچہ فریڈ رچرڈ اپنی غیر معمولی صلاحیت کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فریڈ نے محض دو سال کی عمر میں سنوکر کھیلنا شروع کیا اور مختصر عرصے میں ایسی مہارت حاصل کر لی کہ وہ مکمل سائز کے ٹیبل پر بھی اعتماد کے ساتھ کھیلتا ہے اور کئی بالغ کھلاڑیوں کو شکست دے چکا ہے۔

اس کے والدین کے مطابق وہ سنوکر کے بغیر وقت نہیں گزارتا، صبح اٹھتے ہی کھیل سے متعلق ویڈیوز دیکھتا ہے اور زیادہ تر وقت پریکٹس میں صرف کرتا ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ گھر یا کلب میں وہ اکثر بڑوں کے ساتھ کھیلتا ہے اور انہیں حیران کر دیتا ہے۔

کلب کوچز کے مطابق اس عمر کے بچے عام طور پر اس سطح پر نہیں کھیلتے، لیکن فریڈ کی قدرتی صلاحیت اور مسلسل دلچسپی اسے دیگر بچوں سے مختلف بناتی ہے۔ وہ اپنی جونیئر کیٹیگری میں بھی کئی میچز جیت چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو فریڈ مستقبل میں عالمی سطح کا کھلاڑی بن سکتا ہے اور ممکن ہے کہ وہ سنوکر لیجنڈ Ronnie O’Sullivan جیسے کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو جائے۔

مزید خبریں

Back to top button