کوٹ لکھپت جیل میں صنم جاوید کی طبیعت بگڑ گئی، جناح ہسپتال منتقل


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو آنکھ اور معدے میں تکلیف کی شکایت ہوئی، جس پر پہلے جیل ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، تاہم حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کا علاج جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں جاری ہے، جبکہ بیماری سے متعلق تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمات میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔