بھارت نے بلااشتعال حملہ کیا،پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا،دشمن کے8طیارے گرائے،صدر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مونو منٹ میں معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی ہے،پاکستان عالمی امن کیلئے اقدامات کررہاہے ،پاکستان کی افواج نے بھارت کو حیران کن جواب دیا،ہماری فضائی نے دشمن کے 8طیارے گرائے،کشمیرپر بھارت کا غاضبانہ قبضہ ہے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق گزیر ہوگیا ہے،کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔افغانستان کے ذریعے بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کو ختم ہونا چاہئے۔پاکستان فلسطینیوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا۔
صدر نے مزید کہا کہ 10مئی پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے ،بھارت نے پاکستان پربلااشتعال حملہ کیا،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،پانی24کروڑ پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے،



