ڈھاکہ ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ جاری، 227 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے 227 رنز بنا لیے جبکہ 4کھلاڑی پولین لوٹ گئے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ آج قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز ایک وکٹ پر 179 رنز سے کیا۔

پاکستان کی جانب سے کریز پر موجود اذان اویس نے 84 اور عبداللّٰہ فضل نے 37 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا اور کچھ ہی دیر بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اذان اویس نے اپنی سنچری مکمل کی۔

بعدازاں وہ پہلے ہی سیشن میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ 226 رنز پر گر گئی جب کپتان شان مسعود 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل پہلی اننگ میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button