محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ملاقات، تجارتی و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مصالحتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ نے ایران امریکہ تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا۔

اس موقع پر تجارت اور ثقافت کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں پر اتفاق ہوا۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے سیکرٹر ی محمد نذر الاسلام، ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا عشرت جہاں، ڈائریکٹر شمیمہ یاسمین، پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button