صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا محسن نقوی کے اعزاز میں عشائیہ

ڈھاکا(جانوڈاٹ پی کے) صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ تمیم اقبال کی جانب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور قومی کرکٹ کے سکواڈ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ملاقات کے دوران تمیم اقبال اور محسن نقوی نے کرکٹ کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ڈھاکہ آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ کرکٹ کے ساتھ دل بھی جڑے ہوئے ہیں، کرکٹ کی باہمی سیریز سے دوطرفہ تعلقات پہلے سے مستحکم ہوئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شاندار مہمان نوازی پر صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Back to top button