ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای تیزی سے صحت یاب ہورہےہیں: سی این این

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)سی این این نے رپورٹ میں امریکی انٹیلی جنس ذرائع سے کہاہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہو رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای منظرِ عام سے غائب ہیں۔حملے کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اس وقت الیکٹرانک میڈیا کا استعمال نہیں کر رہے۔امریکی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای اپنے پیغامات قاصدوں کے ذریعے پہنچا رہے ہیں جبکہ ان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔



