روس میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی یاد میں فوجی پریڈ کا انتہائی محدود پیمانے پرانعقاد

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روس میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی یاد میں منعقد ہونے والی یومِ فتح پریڈ انتہائی محدود پیمانے پر منعقد کی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق  ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں ہونے والی یہ پریڈ روس کی سب سے اہم قومی تقریبات میں شمار ہوتی ہے جس میں سوویت یونین کی نازی جرمنی کے خلاف فتح اور جنگ میں ہلاک ہونے والے 2 کروڑ 70 لاکھ سوویت شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماضی میں روس اپنی فوجی طاقت، خصوصاً جوہری وار ہیڈ لے جانے  والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش کے لیے اس پریڈ کا استعمال کرتا رہا ہے تاہم اس سال ریڈ اسکوائر میں نہ تو ٹینک نظر آئے اور نہ ہی دیگر بھاری فوجی سازوسامان کی روایتی پریڈ ہوئی۔

اس کے بجائے یارس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل، آرخانگلسک جوہری آبدوز، پریسویٹ  لیزر ہتھیار، سخوئی ایس یو 57 لڑاکاطیارہ، S-500 فضائی دفاعی نظام اور مختلف ڈرونز و توپ خانے کے نظام بڑی اسکرینوں اور سرکاری ٹی وی پر دکھائے گئے۔

روس کے علاقے کرسک میں یوکرینی فورسز کے خلاف لڑنے والے شمالی کوریا کے فوجیوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔

مزید خبریں

Back to top button