پاکستان نے چند ہی گھنٹے میں بھارت کو دھول چٹادی،دشمن اب کبھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا،مرادعلی شاہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے چند ہی گھنٹے میں بھارت کو دھول چٹادی،دشمن اب کبھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا۔
معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر جشن کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیرا علیٰ سندھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف سے کہا کہ اب ہم بھارت کو جواب دیں گے اور پھر بھارت کو ایسا جواب دیا گیاکہ وہ حیران ہوگیا،پوری دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے پوری قوم کو معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہ کہ بھارتی وزیر اعظم کہتا تھا ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،یہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔پاکستان نے بھارت کے4رافیل سمیت8طیارے گرائے۔



