نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کانفرنس کے موقع پر عہدیداروں سے سائیڈ لائنز میں ملاقاتیں کیں جس دوران انہوں نے جنوبی ایشیا میں مشترکہ ترقی اور جدت کیلئے علاقائی اداروں کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کانفرنس کے موقع پر سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات کیں۔اس موقع پر صدر سافا ہمایوں کبیر سمیت دیگر جنوبی ایشیائی تنظیموں کے نمائندوں موجود تھے اسحاق ڈار نے علاقائی رابطوں کو بڑھانے اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے پائیدار ترقی کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کا اعادہ بھی کیا۔کہا علاقائی امن اور خوشحال خطے کی تعمیر پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ جنوبی ایشیا میں معاشی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔



