لاہور میں لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کے3ملزم گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کے تھانہ سندر کی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اجتماعی زیادتی کیس کے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ سندر پولیس نے اندھے کیس کو ٹریس کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کارروائی میں غلام محی الدین عرف علی، ناصر عرف منڈی اور ابراہیم عرف ملنگی کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجتماعی زیادتی کامقدمہ نمبر1537/26متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھااور ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم لڑکیوں کو رکشہ دلوانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکیوں کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے اور ان کا کوئی سراغ موجود نہیں تھا، تاہم جدید تفتیشی حکمت عملی اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا اور مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔



