معرکہ حق نے پاکستان کو نئی سمت دی،احسن اقبال

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکہ حق نے پاکستان کو نئی سمت دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔۔اگر پاکستان سیز فائر میں اپنا کردار ادا نہ کرتا تو تیل 500 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا تھا۔

وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے لاہور چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق نے پاکستان کو نئی سمت دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ یہ ملٹی ڈومین اور انٹیگریٹڈ ریسپانس تھا جس نے پاکستان کو دنیا میں نیٹ سیکیورٹی سٹیبلائزر کے طور پر متعارف کرایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر سیز فائر نہ ہوتا تو تیل 500 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا تھا اور 193 ممالک کی معیشتیں خطرے میں تھیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی کامیابی نے ہم پر معرکہ ترقی جیتنے کی ذمہ داری ڈال دی ہے۔ ریاست کا دفاع اور سلامتی آخرکار معیشت پر آ کر ٹھہرتا ہے۔سوویت یونین کے پاس ایٹم بم اور فوج تھی، لیکن معیشت ناکارہ ہونے پر وہ سب کچھ نہ بچا سکا۔ ہمیں 10 سال میں پاکستان کی کایا پلٹنے کا جذبہ چاہیے۔۔۔ ہمیں اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا

مزید خبریں

Back to top button