زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ویمنز نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کردیا۔زمبابوے کےخلاف 15رکنی پاکستان ویمنز سکواڈ کا اعلان کردیا گیا،سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی، فاطمہ ثنا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی۔عنبرکائنات ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں واحد ان کیپڈ کھلاڑی شامل ہیں،عنبرکائنات نے نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں 11 وکٹیں حاصل کیں،پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی،تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں رات 7:30 بجے کھیلے جائیں گے.



