آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ریلی

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ریلی نکالی گئی ۔گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے بس اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی۔اساتذہ طلباء اور شہریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔ریلی میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔مقررین نے پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔



