توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، تمام تحائف کی کھلی نیلامی کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت کرتے ہوئے نئے رولز نافذ کر دیے، جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نئے قواعد کے تحت توشہ خانہ میں موجود اور آئندہ موصول ہونے والے تمام تحائف کی کھلی عوامی نیلامی کی جائے گی، جبکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔

نئے ضوابط کے مطابق ہر مالی سال توشہ خانہ میں موصول ہونے والے تمام تحائف کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کرایا جائے گا تاکہ تحائف کے ریکارڈ اور ان کے استعمال میں شفافیت یقینی بنائی جاسکے۔

حکومت کے مطابق ثقافتی، تاریخی اور سفارتی طور پر حساس تحائف کو نیلامی سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

نئے قواعد میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری عہدیداران اور ان کے خاندان کے افراد توشہ خانہ کی نیلامی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button