عباس عراقچی کی امریکی حکام سے ملاقات پر ایرانی رکن پارلیمنٹ کا سخت ردعمل

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن ابراہیم رضائی نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی امریکی حکام سے ملاقات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ابراہیم رضائی نے سوال اٹھایا کہ عباس عراقچی نے امریکی نمائندے سے ملاقات کس اختیار کے تحت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات سے تہران کا مؤقف کمزور ہوا، جبکہ وزارت خارجہ پالیسی سازی کا ادارہ نہیں بلکہ طے شدہ پالیسی پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہے۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ایران کی شرائط امریکا تک پہنچائی جا چکی ہیں، تاہم ان شرائط کی بنیاد پر ملاقات کا جواز پیش کرنا کمزوری کی علامت ہے۔

ابراہیم رضائی کا مزید کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی لاپرواہی کا میدان نہیں، پارلیمنٹ ایرانی قوم کے مفادات کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button