کیمبرج کا بڑا فیصلہ،لیک اے ایس لیول ریاضی کاپرچہ منسوخ،دوبارہ امتحان9جون کو ہوگا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے ایس لیول ریاضی کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے میتھ 9709/12 کا امتحانی پرچہ منسوخ کردیا ہے۔کیمبرج کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیک ہونے والا پرچہ نتائج کیلئے استعمال نہیں ہوگا، جبکہ متاثرہ طلبہ کیلئے نیا امتحان9جون2026کو لیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق دوبارہ امتحان کیلئے طلبہ اور اسکولوں سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ کیمبرج نے پیپر لیک معاملے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے جاری ہیں۔کیمبرج کا کہنا ہے کہ امتحانی مواد لیک یا شیئر کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ امتحانی مواد سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے پھیلانے والوں پر مستقل پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ11اگست2026کو نتائج جاری کرنے کی تاریخ برقرار رہے گی، جبکہ اسکولوں کو 15 مئی تک مزید تفصیلات فراہم کردی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button