’’تو یاد رکھیں‘‘ معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر خصوصی تقریب کا ولولہ انگیز پرومو جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کی عبرتناک شکست کو ایک سال مکمل ہونے پر معرکۂ حق کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔

’’تو یاد رکھیں‘‘ کے عنوان سے جاری ولولہ انگیز پرومو میں معرکۂ حق کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے قومی جذبے کو بھرپور انداز میں ابھارا گیا ہے۔

یہ پرومو 10 مئی کو پاکستان مونومنٹ میں منعقد ہونے والی قومی بنیان المرصوص تقریب کے تناظر میں جاری کیا گیا، جہاں دفاع وطن اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

پرومو میں کہا گیا ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ثابت کیا کہ ملک کی سرحدیں ایک فولادی دیوار ہیں، جسے گرانا ناممکن ہے۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان کے دفاعی اداروں نے دشمن کو مؤثر جواب دے کر واضح کر دیا کہ یہ قوم اپنے امن، خودمختاری اور دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

پرومو کے مطابق معرکۂ حق کی کامیابی نے دفاعِ وطن کی داستانِ شجاعت میں ایک اور سنہری باب کا اضافہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button