آبنائے ہرمز میں ایرانی کنٹرول کی خلاف ورزی کرنیوالے جہازوں کو طاقت سے روکیں گے: پاسداران انقلاب

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پاسداران انقلاب کےترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبّی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو طاقت سے روکیں گے۔

بریگیڈیئر جنرل حسین محبّی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی پروٹوکول فالو کرنے والے سول، تجارتی جہازوں کی نقل وحرکت محفوظ ہو گی،خلاف ورزی کرنے والی بحری سرگرمیوں کو سنگین خطرات کا سامنا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ شپنگ کمپنیاں پاسداران کے اعلانات پر توجہ دیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کاکہنا ہے کہ مسلح افواج امریکی خطروں کا جواب دینا جانتی ہیں، امریکا ایران کے خلاف جھوٹے دعوے دہرانا جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button