IPLمیں گرل فرینڈ کلچرل، بھارتی بورڈ کا بڑا فیصلہ

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے پارٹنرز اور دوستوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کو خدشہ ہے کہ بعض کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی دوستوں اور پارٹنرز کی حد سے زیادہ موجودگی لیگ کی ساکھ اور ڈسپلن کو متاثر کر رہی ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض پارٹنرز ٹیم بسوں میں سفر اور ٹیم ہوٹلوں میں قیام بھی کرتے ہیں، جس پر انتظامیہ نے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
بورڈ حکام کے مطابق ماضی میں اس طرزِ عمل سے ٹیم شیڈول متاثر ہوا اور بعض معاملات تنازعات تک بھی پہنچے، اس لیے اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
نئے مجوزہ قوانین کے تحت کھلاڑیوں کے اہل خانہ یا پارٹنرز کی ٹیم آپریشنز میں محدود رسائی ہوگی، اور یہ اصول مستقبل میں بھارتی ٹیم پر بھی لاگو ہو سکتا ہے۔
بھارتی بورڈ آئندہ اجلاس میں ان نئے ضوابط کو حتمی شکل دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔



