پی ایس ایل فائنل کے تمام ٹکٹ بک گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، جس کے باعث آج قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس شائقینِ کرکٹ سے فل ہوگا۔پی سی بی کے مطابق فائنل میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین ٹائٹل کے حصول کے لیے آج رات 8 بجے مدمقابل آئیں گے۔ شائقین کی بڑی تعداد کے پیش نظر اسٹیڈیم کے دروازے شام 6 بجے کھول دیے جائیں گے تاکہ تماشائی بروقت اپنی نشستوں تک پہنچ سکیں۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم مکمل طور پر "ہاؤس فل” ہوگا، جس سے میچ کے دوران انتہائی پُرجوش اور سنسنی خیز ماحول کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بے تاب ہیں، جبکہ انتظامیہ نے سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button