حیدرآباد کنگز مین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

لاہور()پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 186 رنز اسکور کیے۔عثمان خان نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ کپتان مارنوس لیبوشین نے 39،صائم ایوب نے 38 رنز بنائے۔ کوشال پریرا نے 37رنز کی اننگز کھیلی۔
اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم نے2 ،کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے ایک،ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 187 رنزکے تعاقب میں7 وکٹ پر 184 رنز بنا سکی۔
مارک چیپمین نے 43،حیدر علی نے 31 ، ڈیون کونوے نے 30 رنز بنائے جبکہ شاداب خان نے 22،کرس گرین نے 21 رنز اسکور کیے۔
حیدرآباد کی جانب سے فاسٹ بولر حنین شاہ نے آخری اوور میں 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا اور اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ اور محمد علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حسان خان، صائم ایوب اور عاکف جاوید نے ایک، ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ اتوارکوپشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔



