چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کو بڑی خوش خبری سُنادی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کو بڑی خوش خبری سُنا دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ابھی وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات ہوئی ،یہ بتائے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے کہ وزیرِ اعظم نے تمام پلے آف میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم داخلے کی اجازت دے دی،وزیرِ اعظم نے یہ شرط رکھ ہے کہ شائقین کرکٹ کو میچز دیکھنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی ہدایت کی جائے،پبلک ٹرانسپورٹ سے ایندھن کا استعمال کم ہوگا اور کفایت شیاری مہم کو برقرار رکھا جاسکے،وزیرِ اعظم پاکستان نے پی ایس ایل کے پلے آف کھیلنے والی ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button