دیپالپور: آل پاکستان مشاعرہ کے بعد اہم اجلاس — تنظیم نو اور آئندہ بہتری کیلئے تجاویز

دیپالپور(وسیم احمد غوری/تحصیل رپورٹر/جانو ڈاٹ پی کے )انجمن ارباب ذوق کے زیر اہتمام آل پاکستان سالانہ محفل مشاعرہ بیاد نذیر احمد مجاہد کے حوالے سے ایک اہم جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سرپرست ڈاکٹر شفقت قاضی نے کی۔ اجلاس میں کنوینئر محمد جہانگیر خان غوری، صدر اسد بلال احمد، اقبال صابر، ڈاکٹر سجاد احمد، اقبال شاہد، شفقت صوفی اور محمد شفیق مٹھو سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں حالیہ مشاعرہ کی کامیابی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور آئندہ اسے مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ شرکاء نے کہا کہ مشاعرہ میں شرکاء کی تعداد سیکڑوں تک پہنچ جاتی ہے اور نشستوں کی کمی کے باعث کئی افراد کو کھڑا رہنا پڑا، اس لیے آئندہ سال دعوتی کارڈز کے اجرا کی تجویز دی گئی تاکہ بہتر انتظام ممکن بنایا جا سکے۔ اجلاس میں انجمن ارباب ذوق کی از سر نو تنظیم سازی بھی کی گئی جس میں ڈاکٹر شفقت قاضی کو سرپرست، اسد بلال احمد کو صدر، اقبال صابر کو نائب صدر اور ڈاکٹر سجاد احمد نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button