اوکاڑہ میں بڑی کارروائی ’’نعیمی ڈکیت گینگ‘‘سرغنہ سمیت گرفتار، مال مسروقہ برآمد

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )تھانہ سٹی رینالہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےنعیمی ڈکیت گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں نعیم عرف نعیمی، آصف ،حسنین اور یاسر شامل ہیں ملزمان سے 11 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ملزمان سے موٹر سائیکلز 6 ، موبائل فونز 5، پسٹل 4 اور نقدی 2 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کئے گئے ہیں گرفتار ملزمان 12 ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں پولیس ذرائع کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button