لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور قلندرزنے200رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورقلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔لاہور قلندرز نے 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔پشاور زلمی کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست ہے۔لاہور کی جانب سے محمد نعیم 10، عبداللہ شفیق 25، چرتھ اسالنکا 33 اور سکندر رضا 29 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔فخر زمان 58 اور ڈینل سیمز 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور کی جانب سے خرم شہزاد ، افتخار احمد ، علی رضا اور سفیان مقیم نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Back to top button