امریکیوں کی اکثریت نے صدرٹرمپ کے’’مواخذے‘‘کی حمایت کردی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکیوں کی اکثریت نے صدرٹرمپ کے’’مواخذے‘‘کی حمایت کردی.امریکی جریدے نیوز ویک نے نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق55فیصد امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے حامی نکلےاور37فیصد نے مخالفت کردی۔سروے میں کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہ رکھنے والے50فیصد امریکی مواخذے کی حمایت کرتے نظر آئے، مگر صدر ٹرمپ کی جماعت یعنی ریپبلکن میں صرف21فیصد نے مواخذے کی حمایت کی جبکہ72فیصد نے مخالفت کرنے کا کہا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف ڈیموکریٹس میں88فیصد مواخذے کے حامی نظر آئے۔امریکی جریدے کے مطابق امریکیوں میں مواخذےکی حمایت کے باوجود صدر ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات کم ہیں، جس کی وجہ ایوان نمائندگان پر ریپبلکنز کا کنٹرول ہونا ہے۔



