ڈویژنل سپورٹس آفیسر ساہیوال نثار الحق کی انٹر تحصیل کبڈی مقابلوں میں شرکت

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈویژنل سپورٹس آفیسر ساہیوال نثار الحق کی انٹر تحصیل کبڈی مقابلوں میں شرکت اور سپورٹس سکیموں کا جائزہ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈویژنل سپورٹس آفیسر نثار الحق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت کھیلوں کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، نوجوانوں کو میدانوں میں لا کر ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے سالانہ سپورٹس پروگرام کے تحت منعقدہ انٹر تحصیل کبڈی مقابلوں میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور بہترین کھیل پیش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی ہمارا روایتی اور ثقافتی کھیل ہے، انٹر تحصیل سطح پر ایسے مقابلوں کے انعقاد سے نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر نثار الحق نے تحصیل رینالہ خورد میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے جعفر کرکٹ سٹیڈیم اور 33/1 اے ایل میں جاری ترقیاتی سکیموں کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ مقامی کھلاڑیوں کو جلد از جلد جدید سہولیات میسر آ سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button