ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے رابطہ، جنگ بندی امور پرغور،آج رات اسلام آباد آمد متوقع

اسلام آبا(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کر کے خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔ایرانی خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ٹیلیفون کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان خطے کی صورتحال اور جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد کی جانب سے امریکا ایران رابطوں میں جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی، اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری پیشرفت ناگزیرہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا عباس عراقچی نے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Back to top button