ایران امریکا مذاکرات کی خبر پر مارکیٹ میں تیزی، پی ایس ایکس کا منفی ہنڈریڈ انڈیکس مثبت ہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)امریکا ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ایرانی وفد کے پاکستان آنے کی خبر کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا منفی ہنڈریڈ انڈیکس مثبت ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 1 ہزار 498 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 672 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایرانی وفد کے پاکستان آنے کی خبر سامنے آ نے سے قبل پہلے سیشن میں انڈیکس 2 ہزار 165 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 67 ہزار 7 پوائنٹس پر تھا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 107 سے کم ہوکر 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ۔ ڈبلیو ٹی آئی 2 ڈالر کمی کے بعد 95 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا ہے۔
واضح رہے کہ امن مذاکرات کیلئے ایرانی وزیر خارجہ کی آج اسلام آباد آمد متوقع ہے جبکہ امریکی وفد کی بھی پاکستان کیلئے روانگی کا امکان ہے۔



