حزب اللہ کا جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کے علاقےشہتولہ پر راکٹوں سےحملہ کیا ہے، کارروائی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جنوبی لبنان کے ایک قصبے کو نشانہ بنانے کے جواب میں کی گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ لبنان سے فائر کیے گئے راکٹ حملے روک لیے گئے ہیں۔



