دیپال پور: لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 افراد شدید زخمی

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)قصبہ بصیر پور میں کوٹ شیر خاں روڈ پر اندھیرے کے باعث موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ میں خوفناک تصادم دو افراد شدید زخمی ہو گئے ایک زخمی شخص کی ٹانگ جسم سے الگ دوسری ٹانگ بھی ٹوٹ گئی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے نامعلوم رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے کے باوجود ریسکیو ون ون ٹو ٹو کا عملہ ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پہنچا زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں کی شناخت 28سالہ فیصل مختار اور 12سالہ محمد سلیم ساکنائے اسداللہ پور کے ناموں سے ہوئی



