ہالا میں تعلیم کے فروغ کیلئے آگاہی ریلی، “پڑھے گا سندھ تو بڑھے گا سندھ” مہم تیز

ھالا (رپورٹ امجد راجپوت\جانوڈاٹ پی کے)ڈی۔ ای۔ او ۔پرائمری میڈم صدف اکبر میمن ۔ڈی ای او سیکینڈری رحمت اللہ رند ۔ٹی ای او پرائمری میڈم نصرت اعجاز ارباب کی ھدایات پر مخدوم خلیق الزماں پرائمری اسکول ون کی جانب سے میڈم فرزانہ رنگ کی سربراہی میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اور سرکاری اسکولوں میں داخلوں کی ترغیب تعلیم کے فروغ اور بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کروانے کے سلسلے میں گورنمنٹ مخدوم خلیق الزماں اسکول نمبر 1 سے ھالا پریس کلب تک ایک آگاہی ریلی نکالی گئی ریلی میں خواتین اساتذہ، اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مخدوم خلیق الزماں اسکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم فرزانہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کا مقصد حکومت سندھ کی “پڑھے گا سندھ تو بڑھے گا سندھ” پالیسی کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کروائیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ تعلیم کے فروغ کے لیے مفت درسی کتب فراہم کر رہی ہے جبکہ طالبات کو تعلیمی وظائف بھی دیے جا رہے ہیں مقررین کے مطابق سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں اور ہیڈ ماسٹرز کو ان فنڈز کے استعمال کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں ریلی کے اختتام پر شرکاء نے تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکول لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔



