دیپالپور میں مفت میڈیکل کیمپ،شہریوں کے لیے بڑی طبی سہولت کا اعلان

دیپالپور(وسیم احمد غوری/ تحصیل رپورٹر /جانو ڈاٹ پی کے) مفت میڈیکل کیمپ ہفتے کے روز لگایا جائے گا،شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز موجود ہوگنے۔تفصیلات کے مطابق سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہفتے کے روز کیا جائے گا جس میں شہریوں کو مختلف طبی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے معروف سماجی کارکن میاں سعید احمد نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیمپ میں جنرل چیک اپ، گائنی چیک اپ، ادویات کی مفت فراہمی، ہڈیوں کا معائنہ (آرتھوپیڈک)، آنکھوں کا معائنہ، فزیوتھراپی سے متعلق رہنمائی، عینکوں کی تقسیم، بلڈ پریشر چیک اپ اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ نواز شریف سکول نزد ٹیلی فون ایکسچینج مین روڈ پر 25 اپریل 2026 بروز ہفتہ دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس مفت طبی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔



