ایران کے ساتھ جنگ میں 400 امریکی فوجی زخمی ہوچکے ہیں،پینٹاگون

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی محکمہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اب تک تقریباً 400امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں 400 زخمی امریکی فوجیوں میں سے 271 کا تعلق بری ،64 کا بحریہ اور 46 کا فضائیہ سے ہے۔
واضح رہے کہ 13امریکی فوجی اہلکار جنگی کارروائیوں میں ہلاک بھی ہوئے۔ واشنگٹن اور تہران کے نمائندوں نے 11اپریل کو اسلام آباد، پاکستان میں مذاکرات کے کئی دور کیے، لیکن دونوں فریقین کا کہنا ہے کہ وہ کسی طویل مدتی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔



