رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے
عدالت نے رجب بٹ پر فرد جرم کیلئے طلب کرلیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)رجب بٹ اور دوستوں کیخلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،عدالت نے ملزموں پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزموں کیخلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کو چالان کی کاپیاں تقسیم کیں جبکہ عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔
عدالت نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزموں کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا،یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزموں کو22 اپریل کو فرد جرم کی کاروائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔



