بدین،پیپلز پارٹی کارکنوں کاسرکاری ملازمتوں میں نظرانداز کئے جانے کیخلاف احتجاج

بدین (رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)ضلع بدین میں1سے4اسکیل کی سرکاری ملازمتوں میں نظرانداز کیے جانے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے پاکستان پیپلز پارٹیکے پرانے اور قربانیاں دینے والے کارکن اور ان کی اولادوں کو نظر انداز کرکے شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بینظیر بھٹو کی شہادت تک اینٹی پاکستان پیپلز پارٹیرہنے والے وڈیروں کے ذاتی دوستوں رشتے داروں نوکروں ڈرائیوروں اور کرو پتی سیٹھوں کے بیٹنے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت محمد خان انڑ، اشرف شورو، مٹھو مزاری، پنھوں کولہی اور دیگر کارکنان نے کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ اصل اور دیرینہ کارکنوں کو نظرانداز کرکے بااثر افراد، وڈیروں اور منتخب نمائندوں نے اپنے ڈرائیوروں، منشیوں اور قریبی افراد کو نوکریوں کے آرڈرز جاری کروا دیے ہیں، جس سے مستحق کارکنوں اور ان کے بچوں کے حقوق متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نوکریاں غریب کارکنوں، ہاریوں، مزدوروں، کولہی، بھیل اور دیگر محنت کش طبقات کے بچوں کا حق ہیں، بااثر افراد کے ملازمین کے لیے نہیں ۔مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ ضلع بدین میں سرکاری ملازمتوں کی فراہمی میں ہونے والی ناانصافیوں کا فوری نوٹس لیا جائے، بصورت دیگر وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزار کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button