پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں پوائنٹس ٹیبل دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور ابتدائی مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل نے واضح شکل اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 20 میچز مکمل ہو چکے ہیں جن میں سے شروع کے 14 میچز لاہور میں کھیلے گئے جبکہ باقی میچز کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پشاور زلمی سرفہرست ہے جس نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میچز میں 4 فتوحات حاصل کیں اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا، اس وقت پشاور زلمی 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ملتان سلطانز بھی 5 میچز میں 4 کامیابیوں کے ساتھ 8 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں کیونکہ ایک میچ میں سلطانز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز نے 5 میچز میں 3 فتوحات حاصل کر کے 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے، جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل کے نچلے حصے میں حیدرآباد کنگز اپنی پہلی فتح کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے جبکہ ٹیم راولپنڈیز تاحال کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور بغیر کسی پوائنٹ کے آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں اس بار 8 ٹیمیں شریک ہیں اور ٹورنامنٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جا رہا ہے جبکہ ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

مزید خبریں

Back to top button