متحدہ عرب امارات جنگ میں شامل ہوگیا،ایران نے ناقابل تردید شواہدپیش کردیئے

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے ذریعے ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت کو ثابت کرنے والی دو دستاویزات حاصل ہوئی ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل کو ایک چینی ونگ لونگ-2 ڈرون کی تباہی جو صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے قبضے میں ہے اور22مارچ کو ایران کے جزیرہ جاسک پر اماراتی میراج2000لڑاکا طیارے کی اُڑان،جنگ میں متحدہ عرب امارات کی شرکت کا ثبوت ہے۔

اگرچہ آزاد میڈیا ذرائع کی طرف سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم اس رپورٹ پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی فوجی اثاثوں کی میزبانی کرنے والے اردن، عراق اور خلیجی ممالک کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون اور میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں

Back to top button