رومانوی ویڈیوز بنانے پرفضا علی تنقید کی زد میں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ فضا علی کی تیسری شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ عوامی مقامات پر رومانوی ویڈیوز بنانے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔فضا علی کی ایک دوست نے پارک میں ان کے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں فضا علی اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں مصروف نظر آتی ہیں جبکہ دوست کو نظر انداز کر رہی ہیں۔یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فضا علی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جب کہ کئی صارفین نے ان کے اس انداز کو سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ اب اپنے دل کی خواہشات ظاہر کر رہی ہیں، جب کہ دوسرے نے کہا کہ فضا علی حد سے گزر چکی ہیں۔ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ یہ کرائے کا شوہر لگتا ہے، جب کہ دیگر نے بھی مختلف انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے عارضی توجہ حاصل کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button