ٹھٹھہ: نیشنل ہائی وے پر کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن \ جانوڈاٹ پی کے) ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی مین نیشنل ھائی پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک ٹکر جس کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے حادثہ مکلی شھر سے تھوڑا دور شورا موری کے قریب پیش آیا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جانبحق افراد کی لاشوں سمیت زخمیوں کو سول اسپتال مکلی ٹھٹھہ منتقل کیا گیا جہاں سے دو کار سوار زخمیوں کو کراچی ریفر کیا گیا حادثے میں ملوث کار کو مکلی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں یاد رہے کے مذکورہ ھائی وے پر چلنے والی اکٹر موٹر سائیکلز پر بیک لائٹ نہ ہونے کی وجھہ سے نیشنل ھائی وے پر سفر کرنے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو گاڑیاں چلانے میں دشواریوں کا سامنہ کرنا پڑتا ہے

مزید خبریں

Back to top button