تھر کول حادثہ: نوجوان کانجھی بھیل معذوری کے قریب، انتظامیہ کی بے حسی پر احتجاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)کھوسکی میں تھر کول بائی پاس پر تھر کول بلاک نمبر 2 کی ویگو گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تھر کے علاقے ستون میل کا رہائشی نوجوان کانجھی بھیل شدید زخمی ہو گیا حادثے کے بعد وہاں موجود دیہاتیوں نے تھر کول بلاک 2 کی ویگو گاڑی اور اس کے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور شدید احتجاج کیا جس پر تھر کول بلاک 2 کی انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کانجھی بھیل کو کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی ٹانگ کا آپریشن کر کے اسٹیل کی راڈ تو لگا دی گئی ہے لیکن نوجوان اسپتال میں زیرِ علاج تھا کہ تھر کول انتظامیہ اسے بے یار و مددگار چھوڑ کر چلی گئی ایک ماہ بعد نوجوان اپنے گاؤں واپس آ گیا اور اس کے غریب والدین اس کا مقامی اسپتالوں میں علاج کرواتے رہے ویگو گاڑی کے ڈرائیور کی مبینہ غلطی کے باعث نوجوان اپنی ٹانگ سے محروم ہو کر بیماری کی حالت میں بستر پر پڑا ہوا ہے تھر کول انتظامیہ کی جانب سے نہ تو اس نوجوان کی کوئی مالی مدد کی جا رہی ہے اور نہ ہی اس کے علاج کا بند وبست کیا جا رہا ہے زخمی نوجوان نے بتا یا تھر کول کی انتظامیہ کے افسران نے ان کے والدین اور مجھے رابطے کے لیئے موبائل نمبر دیئے تھے جو مسلسل بند مل رہے ہیں نوجوان کانجھی بھیل نے سندھ کے وزیرِ اعلیٰ، صوبائی وزیرِ معدنیات، تھر اور بدین کے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر کول انتظامیہ کے خلاف نوٹس لیا جائے اور اس کا مکمل علاج کرایا جائے تاکہ وہ معذوری سے بچ سکے کانجھی بھیل نے سندھ کی وکلاء برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ اسے معذوری کی طرف دھکیلنے والی تھر کول انتظامیہ کے خلاف قانونی مدد فراہم کی جائے۔



