امریکا، اسرائیل کے ایران پر مزید حملے، ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 5 شہید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے، جنوبی ایران کے علاقے بندر خمیر پر بمباری سے 5 افراد شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

حملوں کے باعث 2 بحری جہازوں اور متعدد گاڑیوں کو نقصان ہوا، بوشہر میں حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہوگئے، ایران کے صوبے گیلان کے قصبے پر امریکا اور اسرائیل نے فضائی حملہ کیا جس میں 2 افراد شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

حملوں میں شہدا کی تعداد 2 ہزار 76 ہو گئی، 216 بچے اور 250 طلبہ و اساتذہ بھی شامل ہیں، ایک ہزار 767 بچوں سمیت 26 ہزار 500 افراد زخمی ہو چکے، اسرائیلی و امریکی بمباری میں 336 طبی، 200 انتظامی، ثقافتی اور تعلیمی مراکز بھی تباہ کر دیا۔

تہران میں قطری نیوز چینل کی زیر استعمال عمارت پر اسرائیلی حملہ ہوا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، 4 منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا، شمس آباد میں فشافویہ انڈسٹریل پارک میں دھماکا ہوا۔

تہران، کرج اور شیراز میں بھی دھماکے ہوئے، نوشہر پر حملے میں مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button