اسرائیلی وزیر اعظم کیلئے پھنداتیار،ایک اورانکوائری میں کرپشن ثابت،اعتراف جرم بھی کرلیا

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیر اعظم کیلئے پھنداتیار،ایک اورانکوائری میں کرپشن ثابت،اعتراف جرم بھی کرلیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف کرپشن کے الزامات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں،ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ اور مبینہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کی سیاسی اور قانونی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ایک دستاویزی مواد اور ویڈیو سامنے لانے کا دعویٰ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ شواہد نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے اسلحہ کے تاجروں سے قیمتی تحائف حاصل کیے اور اس کے بدلے انہیں کاروباری فائدے پہنچائے۔مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس تحقیقات کے دوران نیتن یاہو نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے نام پر تحائف لینے کا اعتراف کیا،ایک مبینہ ویڈیو بھی لیک ہوئی ہے جس میں نیتن یاہو کو انکوائری افسران کو دھمکاتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔



